’دہلی کے امن کوبرباد کرنے میں کانگریس کا ہاتھ ‘

0
0

سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کانگریس کی قیادت میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ نے کیا :امیت شاہ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صد راور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے منگل کو کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے سلسلے میں حال ہی میں دہلی میں ہوئے پرتشدد واقعات کے لئے کانگریس ذمہ دار ہے اور راجدھانی کی عوام کو اسے سزا دینا چاہئے ۔مشرقی دہلی کے کرشنا نگر علاقے میں ہزاروں کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ ہب کی بنیاد رکھتے ہوئے مسٹر شاہ نے آج کہا ہے کہ سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کانگریس کی قیادت میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ نے کیا۔ یہ دہلی کے امن کو ختم کرنے کے لئے ذمہ دار ہے ، اسے دہلی کی عوام کوسزا دینا چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ سی اے اے پر اپوزیشن نے دہلی کی عوام کو گمراہ کرکے راجدھانی کے امن کونقصان پہنچایا ہے ۔کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے مسٹر امیت شاہ نے کہاکہ پارٹی کے کام کرنے کا گھسا پٹا انداز نریندر مودی نے گجرات سے بدلنا شروع کرکے ایک ایسا ورک کلچرل ملک کے سامنے پیش کیا ہے جو حکومت کسی کام کے لئے بھومی پوجن کرے گی،وہی حکومت اس کا افتتاح بھی کرے گی اور پانچ سال کے اندر ہی عوام کو اس کام کا حقیقی چہرہ دیکھنے کو ملے گا۔کانگریس کی حکومت اس بات کے لئے مشہور تھی کہ پانچ سال ایک حکومت کوئی منصوبہ بناتی تھی، دوسرے پانچ سال میں دوسری حکومت اس کے لئے بجٹ منظور کرتی تھی،تیسرے پانچ سال میں وہ بھومی پوجن کرتی تھی اور اگلے پانچ سال میں کانگریس حکومت اسے بھول جاتی تھی۔ کام تو ہوتا ہی نہیں تھا۔مسٹر مودی نے دہلی کی ترقی کا جو نقشہ کھینچا ہے ،طے وقت کے اندر ان کاموں کو پورا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ ترقی کے کام کرنے کی روایت ملک کی عوام کے سامنے وزیراعظم نے رکھا ہے ۔وزیراعظم اندرگاندھی کے 1984 میں قتل کے بعد راجدھانی اور ملک کے مختلف حصوں میں سکھوں کے تئیں بھڑکے دنگوں کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہاکہ اتنے برسوں تک کانگریس کی حکومت میں متاثروں کو کوئی انصاف نہیں ملا۔مسٹر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت بنتے ہوئے فورا خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی)بنائی گئی اور آج فساد کرنے والے جیل کے اندر ہیں۔ پورا ملک اس بے رحمانہ قتل عام کو نہیں بھول سکتا۔ ان فسادات میں ہزاروں سکھ بھائیوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا