بکسر میں خاتون کی لاش برآمد

0
0

بکسر ؍؍ بہار میں بکسر ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے چینی مل محلہ سے آج صبح پولیس نے ایک خاتون کی لاش برآمد کی ہے ۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ مقامی لوگوں نے ریل سیکوریٹی فورس ( آر پی ایف ) پوسٹ کے نزدیک ایک خاتون کی لاش دیکھی اور اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ متوفیہ کی عمر قریب 40 سال ہے جس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے ۔ پولیس کو اندیشہ ہے کہ بدمعاشوں نے اس کا کہیں اور قتل کر کے اس کی لاش کو یہاں پھینک دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ خاتون کے سر پر گہرے زخم کے نشانات ہیں۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بکسر صدر اسپتال بھیج دی ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا