بہار میں کوئی لالٹین کے زمانے میں لوٹنا نہیں چاہتا :جے ڈی یو

0
0

پٹنہ ؍؍بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ( جے ڈی یو) نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی مقبولیت عروج پر ہے اور ان کی قیادت میں مسلسل بہار ترقی کی اونچائیوں کو چھورہا ہے ۔ اس لئے آئندہ سال ہونے والا اسمبلی انتخاب یہاں یک طرفہ ہوگا۔ جے ڈی یو کے ترجمان رنجن پرساد نے آج یہاں کہاکہ خوشحالی ، وقار اور مضبوط بہار ماڈل کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔ تعلیم صحت ، انفر ااسٹرکچر ، خواتین اور کمزور طبقات کی بہتری ، زراعت اور جی ایس پی ڈی میں مسلسل دو ہندسوں میں اضافہ اور دیگر معیاروں کے توسط سے بہار نے گذشتہ چودہ سال میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر بہار کے باشندوں کو فخر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی عوام نے پہلے بھی ذات پات کی سیاست کو خارج کیا ہے ۔ ترقی کے معنی کو بہار کی عوام سمجھ چکی ہے ۔ اس لئے عوام لالٹین کے زمانے میں کبھی بھی نہیں لوٹنا چاہے گی ۔ مسٹر پرساد نے کہاکہ قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) میں شامل تینوں حلیف جماعتیں لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) ، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور جے ڈی کے مابین کوآرڈنیشن اعلیٰ سطح پر ہے ۔ اپوزیشن کے اندر غلبے کیلئے گھماسان مچا ہواہے وہیں این ڈی اے میں قیادت کے سلسلے میں کسی طرح کا کوئی شک و شبہ نہیںہے ۔ یہ پہلے سے ہی طے ہو چکا ہے کہ این ڈی اے ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخاب مسٹر نتیش کمار کی قیادت میں ہی لڑے گا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا