اے ایس بی ٹورنامنٹ میں جوڑی بنا کر کھیلیں گی ووزنیاکی اور سرینا

0
0

 

ویلنگٹن،   (یو این آئی) دنیا کی سابق نمبر ایک خاتون ٹینس کھلاڑی کیرولینا ووزنیاکی اور 23 بار کی گرینڈ سلیم فاتح سرینا ولیمز نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں ہونے والے اے ایس بی کلاسک ٹورنامنٹ میں ڈبلز مقابلوں میں ایک ساتھ جوڑی بنا کر کھیلتی نظر آئیں گی۔ٹورنامنٹ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ووزنیاکی اے ایس بی ٹورنامنٹ میں آخری بار حصہ لیں گی کیونکہ وہ اگلے سال ریٹائرمنٹ لے رہی ہیں۔ٹورنامنٹ میں ووزنیاکی کے ساتھ کھیلنے پر سرینا نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں ووزنیاکی کے ساتھ کھیلنے کے لئے انتظار نہیں کر سکتی۔ وہ میری بہترین دوستوں میں سے ایک ہے اور میں خوش ہوں کہ ان کے کھیل کو الوداع کہنے سے پہلے ہم ایک ساتھ ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں۔وہیں سرینا کے ساتھ کھیلنے پر ووزنیاکی نے کہاکہ ہم ڈبلز مقابلہ کھیلنے کے لئے طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے پر ایسا ہو نہیں پا رہا تھا۔ لیکن اب اے ایس بی ٹورنامنٹ میں ایک ساتھ کھیلنے پر میں بے حد خوش ہوں۔سال 2018 سے ہڈیوں کے جوڑوں کی تکلیف میں مبتلا 29 سالہ کھلاڑی ووزنیاکی نے اس ماہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے سال جنوری میں ہونے والے آسٹریلین اوپن میں کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گی۔اے ایس بی ٹورنامنٹ اگلے سال چھ جنوری سے 18 جنوری تک چلے گا جس میں پہلے ہفتے خواتین کے مقابلے ہونے ہیں۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا