پوشان ابھیان کی عمل آوری اورہفتہ بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو

0
0

اے ڈی سی بانڈی پورہ نے تیاریوں کاجائزہ لیا
لازوال ڈیسک
بانڈی پورہ؍؍اے ڈی سی بانڈی پورہ نے آج آفیسران کی ایک میٹنگ میں پردھان منتری مترو وندنا یوجنا کی عمل آوری اوربیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘ ہفتہ منانے کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ،سی ڈی پی اوسمبل ،سپر وائزروں اورآنگن واڑی ورکروں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران اے ڈی سی نے بچوں کو آنگن واڑی مراکز میںمعیاری تغذیہ اورمتوازی غذا فراہم کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔اس دوران آفیسران نے آنگن واڑی ورکروں اورسپروائزروں کو پوشان ابھیان کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ کے دوران ضلع میں 30دسمبر سے 5جنوری تک بیٹی بچائو،بیٹی پڑھائو ہفتہ منانے کے سلسلے میں تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا