صوبائی کمشنر نے گاندر بل ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
گاندر بل؍؍صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج یہاں افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران ضلع کے ترقیاتی منظر نامے اور بڑے پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ ڈی سی گاندر بل حشمت علی خان نے اس موقعہ پر مختلف سیکٹروں کی حصولیابیوں اور ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کا خاکہ پیش کیا ۔ میٹنگ میں ایس ایس پی گاندر بل خلیل پوسوال ، اے ڈی ڈی سی گاندر بل شفقت اقبال ، اے ڈی سی گاندر بل فاروق احمد بابا اور مختلف محکموں کے افسران بھی تھے ۔ صوبائی کمشنر نے پنچائتوں میں ڈراپ باکس لگانے اور بیک ٹو ولیج پروگرام کے کاموں ، جل جیون مشن اور کئی دیگر پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ضلع میں غذائی اجناس کی سٹاک پوزیشن کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کو مرتب کرتے وقت بی ڈی سی ، سرپنچوں اور پنچوں کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہئیے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 206 کروڑ روپے کی لاگت سے 71 پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے ہیں جن میں سے اب تک 13 کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ پروجیکٹ مکمل کئے جا چکے ہیں ۔ صوبائی کمشنر نے عمل آوری محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ التوا میں پڑے تمام پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں ۔ اس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ ضلع کے تمام 26 پنچائتوں میں ڈراپ باکس نصب کئے گے ہیں ۔ صوبائی کمشنر نے کہا کہ ان ڈبوں میں سے ہفتہ وار بنیادوں پر لوگوں کے مسائل جمع کئے جانے چاہئیں تا کہ انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ غذائی اجناس کا وافر سٹاک جمع کیا گیا ہے تا کہ عام لوگوں کو موسمِ سرما کے دوران دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ بجلی شعبے کے حوالے سے پی ڈی ڈی محکمہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ لوگوں کو بجلی کی معیاری سہولیات بلا کسی رکاوٹ کے کرائیں تا کہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ صوبائی کمشنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کی راحت رسانی کر کے اُن کے مسائل کو بلا کسی تاخیر کے حل کریں ۔ میٹنگ میں منی سیکرٹریٹ میں قائم کئے گئے انٹر نیٹ کیاسک کے کام کاج کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ صوبائی کمشنر نے نئے کالجوں ، ہسپتالوں اور صنعتی اسٹیٹ کیلئے حصولِ اراضی کے کام کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے ترقیاتی منصوبوں کو ترتیب دیتے وقت بی ڈی سی ، سرپنچوں اور پنچوں کو بھی اعتماد میں لیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان عوامی نمائیندوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ بعد میں ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے ترقیاتی منظر نامے اور دیگر امور کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے زوجیلہ درے پر ناساز گار موسمی حالات اور یاترا مدت کے دوران ایک ریکوری وین دستیاب کرانے اور ضلع کیلئے الیکٹرک بسوں کی دستیابی کا معاملہ بھی اجاگر کیا ۔ اس کے پس منظر میں صوبائی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ٹرانسپورٹ سہولیات کو دوام بخشنے کیلئے تین بسیں منظور کی جائیں گی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا