سرینگر کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ڈی سی

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ڈی سی سرینگر شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ سندھ ایکسٹینشن کنال گاندر بل میں درار پڑنے کے باوجود بھی سرینگر انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کو پانی مہیاء کرنے کیلئے تمام انتظامات کئے ہیں ۔ ترقیاتی کمشنر آج یہاں متاثرہ علاقوں کے نمائیندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقعہ پر سندھ کنال کو ہوئے نقصان کو ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کا جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ انتظامیہ نے پانی کی قلت والے علاقوں میں پینے کا صاف پانی مہیاء کرانے کیلئے 25 واٹر ٹینکروں کو کام پر لگایا ہے اور یہ سروس اس ماہ کے شروع سے ہی شروع کی گئی ہے تا ہم اس خدمت میں پچھلے ہفتے مزید وسعت لائی گئی جب ضلع ترقیاتی کمشنر نے دس لاکھ روپے پی ایچ ای محکمہ کو واگذار کئے اور ان علاقوں میں 25 ٹینکروں کو کام پر لگانے کی ہدایت دی ۔ ترقیاتی کمشنر نے مقامی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ متاثرہ علاقوں کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صبح اور شام کے اوقات واٹر بوسٹروں کا استعمال نہ کریں ۔ واضح رہے کہ ملشاہی باغ گاندر بل میں سندھ ایکسٹینشن کنال کو اس ماہ کے اوائل میں نقصان پہنچا اور اس سے 6.8 ایم جی ڈی آلسٹینگ ڈبلیو ٹی پی متاثر ہوا جہاں سے شہر سرینگر کے کئی علاقوں کو پانی فراہم ہوتا ہے جب سے لیکر آج تک اس دراڑ کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا