نابالغ کی عصمت دری کرنے کا ملزم گرفتار

0
0

شری گنگانگر؍؍راجستھان کے چورو ضلع کے تارا نگر تھانہ علاقہ میں پولیس نے ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرکے اسے بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے ۔چورو کی پولیس سپرنٹنڈنٹ محترمہ تیجسونی گوتم نے آج بتایا کہ شری گنگا نگر کے سورت گڑھ کے ایٹہ گاوں کے شیوکرن (21) کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 20دسمبر کو متاثرہ کے والد نے معاملہ درج کرایا کہ چار اگست کو اس کا بھانجہ شیوکر ن گھر آیا۔ وہ چار پانچ دن رکا اور اس دوران اس نے ان کی بیٹی کی عصمت دری کا ویڈیو بنالیا۔ اس کے بعد اس نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیکر لڑکی کی کئی مرتبہ عصمت دری کی اور ا س سے دس ہزار روپے اینٹھ لئے ۔ پولیس نے شیوکرن کو گرفتار کرلیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا