مہا گٹھ بندھن نے بھاجپاسے جھارکھنڈ بھی چھین لیا

0
0

نہیں ٹوٹیں گی کسی کی اُمیدیں،جھارکھنڈ میں آج سے نئے باب کا آغاز:ہیمنت سورین
کانگریس۔جے ایم ایم اتحاد47نشستوں پرقابض،بھاجپانے 25پرگھٹنے ٹیکے
لازوال ڈیسک

رانچی؍؍جھاڑکھنڈاسمبلی انتخابات میں کانگریس۔جھاڑکھنڈمکتی مورچہ اتحادنے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھاجپاکوایک اور ریاست سے کھدیڑدیاہے۔نتائج کے مطابق جے ایم ایم نے30، بھاجپا25، کانگریس16،آرجے ڈی ایک ، این سی پی ایک، سی پی آئی ایم ایک، اے جے ایس یو 2، آزاداُمیدوار2، جھاڑکھنڈوکاس مورچہ (پرجاتنترک)تین، نشستوں پرکامیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح کانگریس اتحاد 47نشستوں پرکامیاب ہوااور41کاجادوئی آنکڑازبردست جوش کیساتھ پارکرلیا۔جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد سابق وزیراعلیٰ شیبو سورین کے صاحبزادے ہیمنت سورین کا وزیراعلیٰ بننا طے ہے۔ انتخابی نتائج آنے کے بعد انہوں نے اپنی پہلی پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں آج سے نئے باب کا آغاز ہورہا ہے۔ کسی کی بھی امیدیں نہیں ٹوٹیں گی۔ انہوں نے کہا یہ جیت شیبوسورین کے آشیرواد اورلگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بھروسہ ظاہرکرنے کیلئے اتحادیوں اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔ہیمنت سورین نے کہا کہ سونیا گاندھی، راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی کا شکریہ، گروجی لالوپرساد اورریاست میں ساتھ دے رہے سبھی لوگوں کا شکریہ۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ لوگوں کیلئے خوشی کا دن، لیکن میرے لئے آج کا دن عزم لینے کا ہے، یہاں کے لوگوں کی امیدوں کوپورا کرنیکا۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ کئی چیزیں واضح ہوچکی ہیں، کچھ باقی ہیں، ابھی تک کے رجحان سے جھارکھنڈ کے عوام نے جومینڈیٹ دیا ہے، اس کیلئے رائے دہندگان کا شکریہ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا