’جموں وکشمیرسے370کاخاتمہ وقت کی ضرورت تھی‘

0
0

پاکستان سمیت سبھی پڑوسیوں سے پرامن تعلقات چاہتا ہے ہندوستان:نائیڈو
یواین آئی

نئی دہلی؍؍نائب صدر ایم وینکیانائیڈو نے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370ہٹانے کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ پاکستان سمیت سبھی پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستان پرامن تعلقات کے حق میں ہے ۔مسٹر نائیڈو نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر دہلی اور آگرہ کی سیر کے لئے آئے جموں وکشمیر کے بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری لمبے عرصے سے سرحدپار سے دہشت گردی سے متاثر ہیں۔ ان بچوں کے دورے کا انعقاد فوج نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے اور ترقی کے راستے کو روکتا ہے ۔ دہشت گردی کے وجہ سے سماج کی ترقی رک جاتی ہے اور مکمل توجہ سلامتی پر ٹک جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سبھی پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے اور ان میں پاکستان بھی شامل ہے ۔ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانا وقت کی ضرورت تھی۔ اس کے بعد ریاست کو تیز رفتاری سے ترقی ہوگی۔ ریاست کے انتظامیہ ڈھانچے میں تبدیلی سے حکومت کے سبھی منصوبوں اور پروگرام کا فائدہ لوگوں کو مل سکے گا۔نائب صدر نے کہا ہے کہ طالب علموں کو پورے ملک کا دورہ کرنا چاہئے اور ملک کی رنگارنگی کو دیکھتے ہوئے ثقافت اور یکجہتی کو سمجھنا چاہئے ۔ اس سیاحت سے طالب علموں کو ملک کے سامنے چیلنجوں اور مسائل کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سبھی مورچوں پر تیز ی سے آگے بڑھ رہا ہے اس لئے طالب علموں کو ابھرتے ہوئے امکانات کو استعمال کرنے کے لئے نئی تکنیک سیکھنی چاہئے ۔ذات وپات، مذہب اور جنسی بھید بھاؤ پر اپنی فکرمندی کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبھی کو یکساں مواقع مہیا کرانے کی کوشش کی جانی چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا