لکھنؤ؍؍پہاڑی علاقوں میں ہورہی برفباری سے اترپردیش کے میدانی علاقوں میں جاری ‘شیت لہر’ نے روز مرہ کی زندگی مفلوج ہے وہیں گھنے کہرے کا اثر ریل اور سڑک آمد ورفت پر پڑا ہے جس کی وجہ سے لمبی دور کی کئی ٹرینیں اپنے وقت متعینہ سے کئی گھنٹوں کی تأخیر سے چل رہی ہے ۔لکھنؤ،کانپور اور اناؤ سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں اتوار کو کھلی دھوپ کے باوجود برفیلی ہواؤں کے تھپیڑوں نے لوگوں کو سر سے پاؤں تک گرم کپڑوں سے ڈھکے رہنے پر مجبور کردیا ہے ۔ ہفتے کی چھٹی کی وہ سے سڑکوں پر عام طور پر سناڑا چھایا رہا۔بازار اور مال کی سیر کی بجائے لوگوں نے گھر کی چھتوں اور پارکوں میں دھوپ سینکنے کو ترجیح دی۔مشرقی اور مغربی اترپردیش میں رات سے چھائے گھنے کہرے کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں رینگتی نظر آئیں جبکہ لکھنؤ سے گذرنے والی لمبی دوری کی 27 سے زیادہ ریل گاڑیاں اپنے وقت متعینہ سے 23گھنٹے تک کی تأخیر سے چل رہی ہیں۔لکھنؤ سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کے معطل ہونے کی وجہ سے مسافروں کو گھر بیٹھے ٹرین کا‘رننگ اسٹیٹس’ جانے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اسٹیشن پر کھڑے ہوکر ٹرین کا انتظار کرنے پر مجبور ہوئے ۔بڑھتی ٹھنڈ کی وجہ سے لکھنؤ او رپریاگ راج سمیت ریاست کے زیادہ تر اضلاع میں 12 ویں تک کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ کئی اسکول انتظامیہ نے اسکول کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں تک موسم میں خصوصی تبدیلی کے آثار نہیں ہے ۔ اس مدت میں ایک دومقامات پر بادل چھائے رہیں گے ۔کہرے سے نجات ملنے کی فی الحال کوئی آثار نہیں ہیں۔اس دوران کچھ علاقوں میں سخت کہرہ پڑنے کے امکانات ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے کئی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے چھ ڈگری کم تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم از کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ ہردوئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16.8 ڈگری سلسیس رہا جو معمول سے چھ ڈگری کم ہے وہیں مرادآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری،سلطان پور میں 19۔8 ڈگری،لکھنؤ میں 20.3 ڈگری اور کانپور میں 19.4 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔سخت ٹھنڈکی وجہ سے انتظامیہ نے جگہ جگہ الاؤ اور رین بسیروں کا انتظام کیا ہے اس کے باوجود لکھنؤ سمیت زیادہ تر علاقوں میں غریب اور بے سہارا کھلے آسمان کے نیچے رات گذارتے دکھائی دئیے ۔لکھنؤ چڑیا گھر میں جانوروں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لئے ان کے باڑوں میں ہیٹر وغیرہ لگائے گئے ہیں۔ ٹھنڈ کی وجہ سے بندروں اور دیگر جانوروں کی خوراک بڑھا دی گئی ہے ۔پریاگ راج ضلع انتظامیہ نے سخت ٹھنڈی کی بموجب نرسری سے 12 ویں جماعت تک کے سبھی اسکول اور کالج پانچ جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے