جے پور؍؍راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )فوراً مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر گہلوت نے آج یہاں ریاستی کانگریس دفتر میں صحافیوں سے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امت شاہ دھمکانے والی زبان بول رہے ہیں۔ایسی صورت میں جب امن بحال کرنے کی ضرورت ہے ،وہ لوگوں کی جائیداد ضبط کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے شروع ہوا عوامی احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا ہے ۔اس میں سبھی ذات اور مذاہب کے لوگ ہیں۔مشتعل لوگ سڑکوں پر اتر رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ قومی شہریت رجسٹر(این آر سی)کے ذریعہ اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔اس قانون سے سبھی مذاہب کے لوگ پریشان ہیں۔حالات بگڑ رہے ہیں۔مسٹر گہلوت نے کہا کہ ہمارا شانتی مارچ مکمل طورپر پُر امن رہے گا۔کل جماعتی شانتی مارچ میں سات پارٹیوں سمیت کئی تنظیموں کے کارکنان شامل ہیں۔اس میں کسی طرح کی نعرے بازی نہیں ہوگی۔