ٹیلن ؍؍ایسٹونیا کے وزیر اعظم جیوري رتاس نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ملاقات کی اور خطہ بلقان میں سیکورٹی میں تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ایسٹونیا حکومت نے ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔مسٹر جانسن نے ہفتہ کو ایسٹونیا کا دورہ کیا اور مسٹر رتاس کے ساتھ مذاکرات کی۔ اس کے بعد انہوں نے ٹیلن کے پاس تاپا فوجی اڈے کا دورہ کیا اور وہاں تعینات برطانوی فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔مسٹر رتاس نے کہا‘‘ہم برطانوی حکومت کے بلقان کے خطہ میں سیکورٹی میں تعاون کے لئے شکر گزار ہیں۔ برطانوی فوج کی حمایت سے ایسٹونیا کو کافی مدد ملی’’۔