سوربھ بھگت نے پی ایم ایس وائی ایم کی عمل آوری کا جائزہ لیا

0
0

جموں وکشمیر کو یوٹیز میں پہلی پوزیشن حاصل، 93,322 اَفراد درج
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار سوربھ بھگت نے آج اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران غیر منظم کامگاروں کے لئے عملائی جارہی پردھان منتری شرم مندھن یوجنا اور دیگر سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔لیبر کمشنر اے آر وار، ڈائریکٹر لیبر ایمپلائمنٹ وائی پی سمن ، ڈائریکٹر فائنانس برکت حسین اور کئی دیگر اَفسران میٹنگ میں موجود تھے۔سیکرٹری موصوف نے اَفسروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں پورے ملک میں نویں جبکہ یوٹیز میں پہلی پوزیشن کرائی ہے اور اس نے پی ایم ایس وائی ایم کے تحت 93,322 اَفراد درج کئے ہیں ۔اُنہوں نے مختلف تاجر اداروں ، فیڈریشن آف انڈسٹری آف کامرس ، لیبر ایسو سی ایشن ، غیر سرکاری تنظیموں اور ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ سکیموں کی وسیع تشہیر کریں تاکہ صد فیصد اہداف حاصل کیا جاسکے۔لیبر کمشنر نے میٹنگ میں سکیم کی حصولیابیوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہیڈ کوارٹروں پر پچھلے مہینوں کے دوران 50 بیداری کیمپوں کا اِنعقاد کیا گیا ۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ جموں وکشمیر کے 3,200سی ایس سی میں رجسٹریشن کے لئے ایک ماہ طویل مہم شروع کی جائے گی جہاں بائیو میٹرک مبنی مفت رجسٹریشن عمل میں لائی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا