مودی نے وزارتوں کے کام کاج کا جائزہ لیا

0
0

مستقبل کے منصوبوں اور سنہ 2022 اور 2024 کے لیے ویژن دستاویز تیار کریں
یواین آئی

نئی دہلی؍؍شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے 2019) کے سلسلے میں ملک کے کئی حصوں میں ہونے والے شدید احتجاج کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں مرکزی کابینہ کے اجلاس میں تمام وزارتوں کے گذشتہ چھ مہینے کے کام کاج کا جائزہ لیا اور حکومت کے ترجیحی منصوبوں پر عمل درآمد پر وسیع پیمانے پر غوروخوض کیا۔حکومت میں واپسی کے بعد مسٹر مودی نے دوسری مرتبہ اس سطح پر کابینہ کا اجلاس کیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعد 13 جون کو کابینہ کا اجلاس کیا تھا۔ مسٹر مودی نے تمام وزیروں سے کہا کہ وہ مستقبل کے منصوبوں اور سنہ 2022 اور 2024 کے لیے ویژن دستاویز تیار کریں۔اوور سیز انڈین سینٹر میں صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو کر دن بھر چلنے والے اجلاس میں وزراء کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے کچھ اعلیٰ عہدیداران نے بھی حصہ لیا۔ قبل ازیں ہفتے کی شروعات مختلف وزارتوں سے کام کاج سے متعلق رپورٹ کارڈ طلب کیے جانے سے ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا