ملک میں ہو رہے تشدد سے دلبرداشتہ ہوں :رجنی کانت

0
0

چنئی؍؍ سپرسٹار رجنی کانت نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ ملک کے مختلف حصوں میں ہو رہے تشدد سے دلبرداشتہ ہیں ۔رجنی کانت نے کہا کہ تشدد کسی مسئلے کو حل کرنے میں مدد نہیں کرے گا ۔ رجنی کانت نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کے خلاف پورے ملک میں ہو رہے مظاہروں کا ذکر کئے بغیر ٹویٹ کیا‘‘کسی بھی مسائل کے حل کے لئے تشدد اور فسادات راستہ نہیں ہونا چاہئے ۔ ملک میں ہو رہے تشدد سے بہت دکھی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں رونما ہو رہے تشدد کے واقعات سے دکھی ہوں ۔ لوگوں کو ملک کی سلامتی کا دھیان رکھتے ہوئے یکجا اور محتاط رہنا چاہئے ۔ رجنی کانت نے کہا کہ تشدد کسی مسئلے کو حل کرنے میں مدد نہیں کرے گا ۔انہوں نے شہریت ترمیمی قانون پر کوئی رد عمل ظاہر کیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی تنقید بھی ہوئی ۔ اداکار اور ہدایت کا ر اور این ٹی کے کے بانی سیمان نے رجنی کانت کو سی اے اے پر اپنا موقف واضح کرنے کے لئے کہا ۔ سیمان نے اس بات پر متفق ہوتے ہوئے کہا کہ تشدد سے کسی مسئلہ کا حل نہیں ھوگا، ٹویٹ کیا’’آپ پہلے یہ بتائیں کہ سی اے اے پر آپ کی رائے کیا ہے یا تو آپ اسے قبول کریں یا اس کی مخالفت کریں‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا