واشنگٹن؍؍امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سینیٹ مواخذہ تحریک پر جلد از جلد ٹرائل کرے ۔ مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے کہا،ڈیموکریٹک کے پارلیمنٹ میں نہ وکیل،کوئی گواہ نہیں کچھ نہیں۔اب وہ سینیٹ کو یہ بھی بتائیں کہ ٹرائل کیسے کیا جاتا ہے ۔دراصل ان لوگوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ،وہ کبھی دکھا بھی نہیں سکتے ۔وہ چاہتے ہیں باہر ہونا اور میں جلد از جلد ٹرائل چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو ایوان زیریں نے عہدے کا غلط استعمال کرنے کے خلاف صدر ٹرمپ پر مواخذہ چلانے کی تجویز کو منظوری دی تھی۔مسٹر ٹرمپ امریکی تاریخ میں تیسرے ایسے صدر بن گئے جن کے خلاف مواخذہ تحریک پاس ہوئی ہے ۔