کمنز 15.5کروڑ پاکر بنے آئی پی ایل کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی

0
0

کولکتہ؍؍آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنس کو انڈین پریمیئر لیگ -2020 کی کولکتہ میں جمعرات کو ہوئی نیلامی میں کولکاتا نائٹ رائڈرس نے 15.5 کروڑ روپے کی بھاری قیمت پر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ انہی کی ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل کو 10.75 کروڑ روپے کی رقم خرچ کر کنگز الیون پنجاب نے اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔کمنس اس طرح آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی اور آئی پی ایل کی تاریخ کے تیسرے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ۔کمنز 2 کروڑ روپے کے بیس پرائس کی فہرست میں تھے ۔کمنس نے اس قیمت کے ساتھ آئی پی ایل کے گزشتہ ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے اور وہ ہم وطن بین اسٹوکس سے آگے نکل گئے جو 14.5 کروڑ روپے کی قیمت کے ساتھ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے غیر ملکی مہنگے کھلاڑی تھے ۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو 2017 میں نئی [؟][؟]ٹیم رائزنگ پنے سپرجائنٹس نے 14.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ہندستانی اور بنگلور ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی 17 کروڑ کی قیمت کے ساتھ اس لیگ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔بنگلور نے وراٹ کو رٹین کیا تھا سابق ہندستانی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو 2015 کی نیلامی میں دہلی نے 16 کروڑ روپے کی ناقابل یقین قیمت پر خریدا تھا۔آسٹریلوی فاسٹ بولر اس قیمت کے ساتھ چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی، ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما اور دہلی کیپٹلس کے رشبھ پنت سے آگے نکل گئے ہیں جن کی قیمت 15-15 کروڑ روپے ہے اور انہیں ان کی ٹیموں نے رٹین کیا ہے ۔نیلامی میں کل 332 کھلاڑیوں پر بولی لگی جن 186 ہندستانی اور 143 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔نیلامی میں ایسوسی ایٹ ممالک سے بھی تین کرکٹر ہیں۔ان میں سے کل 73 کھلاڑیوں کو خریدا جانا تھا جن میں سے 29 غیر ملکی تھے ۔کمنس کی ہی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر میکسویل کو بھی موٹي رقم ملی ہے جنہیں پنجاب نے 10.75 کروڑ روپے میں خریدا ہے ۔ان کا بیس پرائس 2 کروڑ روپے تھا۔آئی پی ایل نیلامی میں دیگر کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے کرس مورس کو ان کے بیس پرائس 1.5 کروڑ روپے کے مقابلے میں رائل چیلنجرز بنگلور نے 10 کروڑ روپے میں خریدا۔ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹریل کو پنجاب نے 8.50 کروڑ روپے کی بھاری قیمت میں خریدا جبکہ ان کا بیس پرائس 50 ملین روپے تھا۔کوٹریل کیلئے پنجاب اور راجستھان رائلس کے درمیان نیلامی میں کافی زور آزمائی دیکھنے کو ملی۔ناتھن کولٹر نائل کو ممبئی انڈینس نے 8 کروڑ روپے میں خریدا۔انہیں اپنے 1 کروڑ روپے کے بیس پرائس کے مقابلے میں بہت اعلی قیمت ملی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا