6سمگلر گرفتار ،چار ٹرک پکڑے گئے ،61جانوروں کو بچایا ،چار ایف آئی آر درج
لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍مویشیوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں جاری کوششوں میں ہفتے کے اوقات میں نگروٹہ ٹول پلازہ کے قریب نگروٹہ پولیس نے خصوصی ناکا لگایااور مویشیوںسمگلروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس نے چار ٹرک / ٹرالا زرضبط کئے جن کے نمبرات 1 7205 / JK02AE،2 6787 / JK02AL،3 0951 / JK02X،4 7334 / JK02AT ہیں۔پولیس نے اس کارروائی میں 6اسمگلروں کو گرفتار کیاہے۔ان کی شناخت سما سنگھولد بھجن داس ،سبی سنگھ ولد پریتم سنگھ ساکنان گرو نانک پور بیاس ، امرتسر پنجاب ،اونکر سنگھ ولد جرنیل سنگھ ،سکھدیو سنگھ ولد لال سنگھ ساکنان چک محمد یارآر ایس پورہ ،نذیر احمد ولد محمدقاسم ساکنہ کھڑی بانہال ،ارشاد احمد ولد شمس الدین ساکنہ چملواس بانہال کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس دوران 61مویشیوں کے جانوروں کو بچایا گیا۔ اس سلسلے میں چار مقدمات ایف آئی آر نمبر 467/2019 ، 468 / 2019،469 / 2019 اور 470/2019 قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت تھانہ نگروٹا میں درج کئے گئے ہیں۔پولیس پارٹی کی سربراہی ایس ڈی پی او نگروٹا موہن لال شرما کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ نگروٹا انسپکٹر محمد شوکت کررہے تھے۔