تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ضلع پونچھ جو کہ زیادہ تر آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے اور لوگوں کو تیل خاکی کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن تیل خاکی کی ناقص فراہمی سے عوام انتہائی پریشان ہیں۔ آج مختلف علاقہ جات سے عوام کے نمائندوں نے دیہی علاقوں میں سردیوں کے ان ایام میں بھی تیل خاکی کی سپلائی نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ پتہ کریں کہ اگر حکومت کی طرف سے عوام کے لیے تیل خاکی واگزار کیا جاتا ہے تو وہ جاتا کہاں ہے کیونکہ عرصہ دراز سے عوام تیل خاکی کی سپلائی سے محروم ہیں انہوں نے تیل خاکی کی فراہمی سے متعلق جانکاری کے لیے ایک کمیشن مقرر کرنے کی بھی مانگ کی۔