سرنکوٹ تا بفلیاز سڑک خستہ حالی کا شکار

0
0

افتخارجعفری/آکاش ملک

سرنکوٹ؍؍سرنکوٹ تا بفلیاز سڑک خستہ حالی کا شکار ہے بارہا لوگوں کے احتجاج کے باوجود بھی متعلقہ حکام کو ٹس سے مس نہیں۔ سرپنچ طاہر منظور مرزا نے ذرائع ابلاغ نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرنکوٹ سے بفلیاز کو جانے والی سڑک کی حالت نہایت ہی خستہ ہو چکی ہے جس پر راہگیروں کو سفر طہ کرنے میں روز بروز مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نالیوں بلکل ختم پو چکی ہیں جس سے پانی کی نکاسی نہیں ہو پا رہی اور بارش کا پانی سڑک پر جمع ہو جاتا ہے جس سے پیدل چلنے والے راہگیروں کا چلنا بھی محال ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی سی پی سرنکوٹ سے کالج تک سڑک پر کیچڑ کی وجہ سے کالج جانے والے طلاب کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارہا متعلقہ حکام کو اس متعلق گوش گزار کیا گیا لیکن ابھی تک محکمہ کی جانب سے کو ئی بھی پیش رفت نہیں کی گئی۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ متعلقہ محکمہ کو جلد سے جلد ہدایات جاری کیں جائیں تاکہ سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا