ڈی ایس پی کومنڈی میں شاندارالوداعی

0
0

ریاض ملک

منڈی ؍؍ڈاک بنگلو منڈی میں ڈی ایس پی اعجاز بھٹ کے حق میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف پنچائیتوں کے سرپنچوں کے علاوہ دیگر تنظیموں اورسیاسی لوگوں نے شرکت کی جبکہ ان کے اعزاز میں ایک پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر موصوف کی عوام کے تیں خدمات کو سراہاگیا۔مقررین نے بولتے ہوئے کہا کہ موصوف نے ایک پولیس آفیسر رہتے ہوئے جس طرح کا تال میل عوام کے ساتھ رکھا اور ا پنی یادیں عوام میں چھوڑیں ہیں یہی ایک اچھے آفیسر کی پہچان ہوتی ہے۔ اس موقع پر چیر مین بلاک ڈولپمنٹ کونسل شمیم احمد گنائی تحصیل دار منڈی جاوید اقبال ٹیچر ایسوسیشن کے ریاستی وائیز جنرل سیکرٹی نجم الحسن طارق حسین چودھری کے علاوہ مختلف علاقوں کے سرپنچوں اور عوام نے شرکت کر کے الوداعی پارٹی میں شمولیت کی ۔ پروگرام کی نظامت صحافی عشرت حسین بھٹ کررہے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا