اسکول 23 دسمبر سے نئے اوقات کے تحت کام کریں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذریعہ آج یہاں جاری کردہ ایک حکمنامہ کے مطابق جموں صوبہ کے گرمائی زون میں آنے والے ہائر سیکنڈری سطحتک کے تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 30دسمبر2019سے 08جنوری2020سے لاگو ہوں گی۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سخت سردی کی صورتحال کے پیش نظر ، جموں کی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکول صبح 10بجے سے شام 3بجے تک نئے اوقات ِ کار کا پابند رہیں گے جبکہ جموں کی میونسپل کارپوریشن کی حدود سے باہر کام کرنے والے مکاتب 23 تا 28 دسمبر 2019 کو صبح 11 بجے تا 4بجے تک کام کریں گے