مچھلی پالن براے نام زمینی سطح پر نہیں کوئی کام

0
0

ساتھرہ میں عمارت تو ہے،ہمیشہ بند تالاہی رہتاہے
ریاض ملک

منڈی؍؍ ہر محکمہ زمینی سطح پر عوام کو فائدہ دینے کی غرض سے فعال ہیں لیکن محکمہ مچھلی پالن اب تک زمینی سطح پر براے نام ہی نظر آرہاہے یا پھر منظور نظر لوگوں کے لئے ہی کارگر ثابت ہواہوگا۔ ساتھرہ میں محکمہ مچھلی پالن کی عمارت گزشتہ کئی سالوں سے تعمیر ہے لیکن اس کا تالاکبھی کھلانظر نہیں آیا۔اس حوالے سے سرپنچ حلقہ پنچائیت فضل احمد نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے عمارت کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے لیکن اب کچھ برائے نام ہی نظر آرہاہے۔ نہ ہی کبھی کوئی ملازم یا آفیسر نظر آیااور نہ ہی کوئی کام ہی زمینی سطح پر دیکھنے کو مل رہاہے۔یہاں تک کہ کسی ایک فرد کو لائیسنس تک اجراء کیا گیاہے اور نہ ہی کوئی دوسری سہولیات عوام کو دی جارہی ہے۔ جس مقصد سے اس محکمہ کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔ وہ مقصد پوراہوتانظر نہیں آرہاہے جبکہ نائیب سرپنچ شاہ حسین شاہ نے بات کرتے ہوئے کہا گزشتہ کئی سالوں سے اس عمارت کا تالاکبھی کھلاہوا نہیں دیکھاگیااور نہ ہی عوام کو اس محکمہ سے کوئی مفاد ہواہے جبکہ اس عمارت کے لئے زمین بھی مہیاء کی گئی لیکن آج تک ایک لائیسنس تک اجراء نہ کیا گیاہے اور نہ ہی لوگوں کو مچھلی پالن کے لئے تالاب یا کہ مزید سہولیات فراہم کی گئی اور نہ ہی عوام کو کبھی جانکارہ فراہم کی گئی ہے اور اج حال یہ ہے کہ عمارت بالکل گرنے کے قریب ہے۔ محکمہ مچھلی پالن براے نام نظر آرہاہے۔اس حوالے سے جب مچھلی پالن محکمہ انسپکٹر ظہیر احمد اور آے ڈی منیش شرما سے بات کی گئی تو ان کا کہناتھاکہ یہ دفتر نہیں ہے بلکہ فیلڈ ورکروں کے لئے رہائیش گاہ ہے۔ اسی دوران انہوں نے عملہ کی کمی کی وجہ سے یہ عمارت بند رہنے کا عذر پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ عملہ فیلڈ میں ہوتاہے۔ اس لئے یہ بند رہتاہے جبکہ لوگوں کے مطابق کوئی بھی ملازم یہاں کبھی بھی دیکھانہیں گیاہے۔عوام نے انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ اس محکمہ کی طرف اپنی توجہ مبزول کرتے ہوئے اس دفتر کو کھولوانے کی مانگ کی ہے۔ اس موقع پر جمال دین شیخ نائب ،سرپنچ شاہ حسین شاہ، محمد شریف ،محمد طفیل لطیف ،چوہان سید خادم حسین شاہ، سرپنچ خورشید احمد وغیرہ نے محکمہ کو ھدائیت جاری کی جائی تاکہ اس عمارت کے تالے کھول کر عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا