ڈی سی شوپیان نے ترقیاتی کاموں اور دیگر امور کاجائزہ لیا

0
0

شوپیان؍؍ترقیاتی کمشنر شوپیان چودھری محمدیٰسین نے آج منی سیکریٹریٹ آرہامہ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران زیر تکمیل کاموں کی پیش رفت اوردیگر امور کا جائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اوراس سلسلے میں لازمی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ترقیاتی کمشنر نے مختلف محکموں کے تحت جاری سکیموں اوررُکے پڑے پروجیکٹوں کی عمل آورسی سے جُڑے معاملات کو زیر غور لایا ۔انہوںنے ان پروجیکٹوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔انہوںنے کہا کہ عوام کو لازمی اوربہتر سہولیا ت دستیاب رکھنے کے لئے ان تمام کاموں اورپروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنایاجانا چاہیے۔میٹنگ میں اے سی آر،چیف پلاننگ آفیسر،سی ای او،سی ایم او اوراے سی ڈی کے علاوہ مختلف متعلقہ محکموں کے ایگزیکٹیو انجینئروں اوردیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا