صوبائی کمشنر نے انتظامات کاجائزہ لیا
سرینگر؍؍صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران صوبائی انتظامیہ کی طرف سے وادی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میںکئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ۔سب سے بڑی تقریب سرینگر میں منعقد ہوگی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جے اینڈ کے پولیس ،آرمڈ ،پولیس،آئی آر پی ،بی ایس ایف ،این سی سی ،سی آر پی ایف،ایس ڈی آر ایف،فارسٹ پروٹیکشن فورس اورسکولی بچے مارچ پاسٹ میںحصہ لیں گے۔صوبائی کمشنر نے تقریب کے مقام پر ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہاکہ ایس ایم سی صفائی ستھرائی کا کام انجام دے گی جب کہ تقریب کے مقام پر موبائیل ٹائیلٹس اورڈی واٹر پمپس کو بھی دستیاب رکھاجائے گا۔امکانی برفباری کی صورت میں ایم ای ڈی تقریب کے مقام پر بر ف ہٹانے کی مشین دستیاب رکھے گا۔صوبائی کمشنر نے تقریب کے احسن انعقاد کے لئے تمام محکموں کو تیاری کی حالت میں رہنے کی ہدایت دی۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنروں نے ضلع ہیڈ کواٹروں میں بہتر انتظامات کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔صوبائی کمشنر نے قومی تقریب کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے لئے ترقیاتی کمشنروں کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے پر زوردیا ۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر،ایڈیشنل کمشنر کشمیر ،ناظمین صحت وباغبانی،سیکورٹی اورٹریفک کیایس ایس پیز ،پرنسپل جی ایم سی،بجلی اورصحت عامہ کے سپر انٹنڈنگ انجینئران اورپولیس،دوردرشن اورریڈیو کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی میٹنگ میں موجود تھے جب کہ ضلع ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔