سیاحتی سہولیت مرکز کا اِفتتاح کیا۔کہا وزیر اعظم جموں وکشمیر کی ترقی کے وعدہ بند ہے
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍سیاحت او رکلچر کے مرکزی وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ قصبے کا دورہ کر کے وہاں بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دائرے اختیار میں آنے والے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساگر ڈائیفورڈ اور ناظم سیاحت جموں دیپکا شرما کی موجودگی میں ایک سائنسی نمائشی بس کا بھی افتتاح کیا۔ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔مرکزی وزیر مملکت نے جن پروجیکٹوں پر افتتاح کیا ان میں سیاحتی استقبالیہ مرکز کے نزدیک قائم کیا گیا سیاحتی سہولیت مرکز ، تیلی گڈھ میں ٹورسٹ کمپلیکس بھی شامل ہیں۔اُنہوں نے جن پروجیکٹو ںکا افتتاح کیا بعد میں اُن کا معائینہ کرتے ہوئے وہاں دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھدرواہ ایک بہترین سیاحتی مقام ہے اور یہاں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کئی عوامی وفود کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کے مسائل اور مطالبات سنے ۔ مرکزی وزیر مملکت نے لوگوں کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کا یقین دلایا۔بعد میں انہوں نے کمیونٹی ہال بھدرواہ میں سائنسی نمائشی بس کا افتتاح کیا جس کا مقصد طالب علموں میں سائنسی رجحان پیدا کرنا ہے۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت کے اعزاز میں ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا گیا۔وزیر مملکت نے لوک رقص کے فنکاروں کی کافی سراہنا کی۔