شہریت (ترمیمی)ایکٹ2019

0
0

اپوزیشن کے رہنما صدر جمہوریہ سے ملاقات کریں گے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں کے ساتھ کئی دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 (سی اے اے ) کے خلاف جامعہ دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جاری تشدد کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ وہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے مل کر انھیں صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) کے رہنما سیتا رام یچوری، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنما ڈی راجہ، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما پروفیسرمنوج جھا، سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما جاوید علی خان، لوکتانترک جنتا دل (ایل جے پی) کے رہنما شرد یادو اور کانگریس کے رہنما کپِل سبل نے پیر کو یہاں مشترکہ طور پر پریس کانفرس میں کہا کہ حکومت عوامی جذبات کے خلاف کام کر رہی ہے لہٰذا پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت سے اس کالے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا