تہران؍؍ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) کے ترجمان کیون خوسراوي نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی طرح کے سفارتی تعلقات کو ایران استوار نہیں کرے گا۔ مسٹر خوسراوي نے امریکہ کے ساتھ تعلقات معمول آنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کاتبادلہ باہمی گفت و شنید کے لئے ‘کسی بھی نئے راستے ’ کا آغاز نہیں ہے ’’۔ واضح رہے مسٹر خوسراوي کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ایران میں امریکہ کے خصوصی ایلچی برائن ہک نے بدھ کے روز کہا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے راستے کھل سکتے ہیں۔گزشتہ ہفتہ ایران اور امریکہ نے دو قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔ ایران نے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لئے گئے ایک ایران محقق کے بدلے ایک امریکی شہری کو رہا کیا تھا۔ژنہوا۔