نئی دہلی؍؍موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی کرسمس اور نئے سال کا جشن منانے کی تیاری شروع ہو گئی ہے اور اس دوران صحت اور کھانے پینے (ڈائٹیشئن)کے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ تہوار کی موج مستی کے ساتھ اگر ناشتہ- کھانے میں بادام کا استعمال کیا جائے تو یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم کرنے اور دل کی تمام طرح کی بیماریوں کے خطرے کے عوامل کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے ۔دہلی میکس ہیلتھ کیئرکی ڈائی ٹیٹکس کی علاقائی سربراہ ریتکا سمددار کا کہنا ہے ‘‘کرسمس کی آمد کے ساتھ ہی سال کے ختم ہونے اور نئے سال کے جشن کا آغاز ہو جاتا ہے ۔ اس دوران زیادہ تر لوگ خوب میٹھی چیزیں کھاتے ہیں اور اس بات کا ذرا بھی خیال نہیں رکھتے کہ زیادہ میٹھی خوردنی اشیا کا استعمال ہماری صحت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے ’’۔ محترمہ سمددار نے کہا‘‘طرز زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے کولیسٹرول کا بڑھنا اور دل کی بیماریوں میں خاصا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ایسے میں تہوار اور خوشیوں کے وقت مٹھائیوں کے بجائے بادام کی طرح دیگر میوہ جات سے تیار مٹھائیوں اور ڈشز کا استعمال تہواروں کے دوران کیا جائے تو اس سے ذائقہ کے ساتھ ساتھ جسم کو خوراک بھی اچھی ملے گی اور صحت پر کسی قسم کے مضر اثرات نہیں پڑیں گے اور آگے کے لئے مثبت اثر رہے گا’’۔ انہوں نے کہا کہ ایک حالیہ اسٹڈی سے واضح ہوا ہے کہ اگر ہر روز 42 گرام بادام استعمال کیاجائے تو پیٹ کی چربی اور کمر کا موٹاپا کم ہونے کے ساتھ ہی ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور یہ دل کی تمام بیماری کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے ۔سپر ماڈل اورفٹس کے تئیں کافی چوکنا ملند سومن کا بھی خیال ہے ‘‘میں تہواروں کے موقع پر ذاتی طور پر ایسے تحفہ دینا زیادہ پسند کرتا ہوں جو صحت کیلے سود مند ہو’’۔بادام کا ذکر کرتے ہوئے سومن نے کہا یہ وٹامن ای، بی 12 اور آئرن وغیرہ کئی اہم غذائی اجزاء کا ایک اچھا ذریعہ ہے ۔ اس کے علاوہ عالمی تحقیق سے بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ بادام کا یومیہ استعمال ٹائپ -2 ذیابیطس، دل کی مضبوطی اور جسم کے وزن پر مثبت اثر ڈالتا ہے اور یہ ایک اچھی قدرتی غذا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تہوار کے وقت فیملیز اور دوستوں کے ساتھ گزارے گئے لمحے ہمیں خوشیاں تو مہیا کرتے ہیں لیکن اس دوران کیلوری سے بھرپور کھانے صحت اور تندرستي پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ ایسے میں مٹھائی کامتبادل ذریعہ کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں اور ان میں بادام سمیت دیگر خشک میوہ جات کااستعمال صحت مند رہنے کے ساتھ ہی دل کو بھی مضبوط کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے ۔ ‘نیو ٹریشن اور ویل نیس’ کی مشیر شیلا کرشناسوامي بھی موسم سرما اور تہوار کے دوران بادام اور دیگر خشک میوے کے استعمال پر زیادہ زور دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے ‘‘دعوت عام طور سے تہوار اور پارٹی کے وقت ہوتے ہیں اور اس دوران لوگ غذائی اور تندرستی کو عام طور پر نظر انداز کرتے ہیں۔ اس سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ ہے بادام یا دیگر خشک میوے ، تازہ پھل یا دلیا جیسے صحت مند اسنیکس کا زیادہ استعمال کریں۔ اس سے نہ صرف جسم کو کم کیلوري ملے گی بلکہ صحت مند غذا بھی ملے گی۔’’ مارکیٹ میں بادام ویسے تو کافی مختلف قسم کے دستیاب ہیں لیکن کیلیفورنیا کے بادام کو قدرتی، متناسب اور معیاری ہونے کی وجہ سے خوب ترجیح دی جاتی ہے ۔ غیر منافع بخش تنظیم ‘بادام بورڈ آف کیلیفورنیا نے 6800 سے زیادہ کاشتکاروں اور پروسیسنگ کرنے والوں کی جانب سے اس کی مارکیٹنگ، کاشت اور پیداوار کے تمام پہلوؤں پر اپنی تحقیق و ریسرچ کی بنیاد پر بادام کے کھانے پینے میں زیادہ سے زیادہ استعمال کو فروغ دیا ہے ۔