اشتعال انگیز بیان دینے پر مولانا توقیر رضا کے خلاف مقدمہ

0
0

بریلی؍؍شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہر ے کے دوران اشتعال انگیز بیان بازی کے معاملہ میں درگاہ اعلی حضرت سے منسلک اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی )کے صدر مولانا توقیر رضا سمیت 53لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شہر رویندر کمار نے اتوار کو بتایاکہ بریلی کوتوالی حلقہ کے نومحلہ مسجد گیٹ کے سامنے جمعہ کو مولانا توقیر رضا کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے ۔دفعہ 144نافذ ہونے کے بعد بھی بھیڑ جمع ہوئی اور وہاں مولانا توقیر رضا نے اشتعال انگیز تبصرہ کرتے ہوئے دھمکی دی تھی ۔اس دوران انکے ساتھ ڈاکٹر نفیس اور ندیم خان بھی تھی ۔ دھمکی آمیز ویڈیووائرل ہونے کے بعد اعلی افسران نے اس کا نوٹس لیا۔اس کے بعد کوتوالی کی ایوب خاں چوکی انچارج سرجیت سنگھ پنڈیر کی طرف سے دھمکی دینے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے جس میں مولانا توقیر رضا سمیت تین کو نامزد کیاگیاہے ،جبکہ 50نامعلوم ہیں ۔اس سلسلہ میں کوتوالی انسپکٹر گیتیش کپل نے بتایاکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ کی اطلاع ملی ۔مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ جمعہ کو اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کی طرف سے بھی شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرہ کیاگیاتھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا