راجکوٹ میں نقلی نوٹوں کے ساتھ دو گرفتار

0
0

راجکوٹ؍؍گجرات میں راجکوٹ شہر کے اجی ڈیم علاقے میں اتوار کو سو روپے کے نقلی نوٹوں کے ساتھ دو لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔پولیس نے بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کوٹھاریا گاؤں کے نزدیک کھڑے دو لوگوں کی آج صبح تلاشی لی گئی ۔ اس دوران ان سے سو روپے کے 540 نوٹ ضبط کئے گئے ۔گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت راجکوٹ کے جھا نج میر کے رہنے والے اجے سنگھ مکوانا (23) اور جیتپور کے رہنے والے راج بھائی آر جیسوال (23) کے طور پر ہوئی ہے ۔ جو مزدوری کا کام کرتے ہیں۔پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور دیگر ملزم دھورجي سے تعلق رکھنے والے کَپل عرف ٹنو باواجي کی تلاش کر رہی ہے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا