گھرگھربجلی کے زنگ آلودہ دعوے!

0
0

جنوبی کشمیرکے گائوں گائوں برقی روسے محروم،بنیادی سہولیات بھی نایاب
شاہ ہلال

اننت ناگ؍؍ سرکاری بے حسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک طرف محکمہ بجلی مرکزی معاونت والی اسکیم سوباگیہ کے تحت گھر گھر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آئے روز بلند بانگ دعوے تو ضرور کررہے ہیں وہیں دوسری جانب جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈار محلہ چک گوہن کوکرناگ سرکار کی نظروں سے اوجھل ہونے کے باعث آج بھی قدیم زمانے کی یاد دلارہا ہے ،تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ سے منسلک ایک دوردراز پہاڑی علاقہ ڈار محلہ چک گوہن جو صحت افزاء مقام کوکرناگ سے صرف7کلومیٹر کی دوری پر ہے،40گھرانوں پر مشتمل یہ علاقہ پوری طرح سے بنیادی سہولیات بہم نے ہونے کی لمبے عرصے سے فریاد کرتا رہا ہے مگر اُن کی صدا آج تک صدا بہ صحرا ہی ثابت ہوئی ہے۔نمائندے سے بات کرتے ہوئے بستی کے لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ 40سال سے یہاں بجلی کا کوئی انتظام ہی نہیں ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو آج کے اس دور جدید میں بھی جنگل سے لکڑی لاکر روایتی (مشعل ) جلا کر روشنی حاصل کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے جبکہ طلبا کو بھی روشنی کی عدم دستیابی کے باعث پڑھائی کے حوالے سے شدید مشکلات سے جھوجھنا پڑتا ہے،لوگوں کے مطابق لشی جلانے سے جو دھواں اُٹھتا ہے آج تک اسے کئی افراد امراض سینہ میں مبتلا ہوگئے ہیںجبکہ طلبا ء کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس دورجدید میں بھی بجلی کا بلب تک نہیں دیکھا ۔نمائندے سے بات کرتے ہوئے علاقہ کے سرپنچ شبیر احمد نے بتایا کہ انہوں نے بارہاں انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سابقہ ممبر اسمبلی کی نوٹس میں یہ مسئلہ لایا تاہم ووٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے بھی پچھے موڑ کے نہیں دیکھا ۔ شبیر نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے محکمہ کے آعلیٰ آفیسران کی نوٹس میں بھی یہ معاملہ سینکڑوں بار لایا لیکن انہوں نے بھی آج تک ان سُنی کردی انہوں نے کہا کہ اگرچہ محکمہ نے گذشتہ سال گائوں میں بجلی کھمبے نصب کئے تاہم ترسیلی تاروں اور ٹرانسفارمر کو ابھی تک نصب نہیں کیا گیا جسکے سبب مقامی لوگوں کو سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ادھرنوجوان طالب عالم محمد آصف نے نمائندے کوبتایا کہ اس زمانے میں بھی انہیں کو کرناگ یا دوسرے علاقوں میں جاکر موبائیل فون چارج کرنے پٹرتے ہیں جبکہ بجلی کی نایابی کی وجہ سے ان کی تعلیم بھی متاثر ہوتی ہیں ۔ انہوں نے لیفٹنٹ گورنر گریش چیندر مرمو سے اپیل کی کہ مذکورہ گائوں میں بجلی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں کے لوگ بھی اس دور جدید میں بجلی کا بلب دیکھ سکے اس سلسلے میں محکمے کے اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئرفیاض احمد نے نمائندے کو بتا یا کہ وہ علاقے کا دورہ کرکے ملازمین سے رپورٹ حاصل کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ کوکر ناگ میں ابھی بھی 7ایسے علاقے ہیں جہاں لوگوں کو بجلی دستیاب نہیں ہیں ۔تاہم انہوں نے کہا کہ محکمہ مرکزی ا سکیم کے تحت ان علاقوں کو بجلی فراہم کر نے کی پوری کوشش کر رہا ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا