سرحدی علاقوں میں بینکروں کی تعمیر پونچھ میں 449 کا کام مکمل

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍سرحدی علاقوں میں آ روز ہو رہی شیلنگ سے ہونے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما نے سرحدوں پر واقع اضلاع پونچھ و راجوری کے علاقوں میں بینکروں کی تعمیری کاموں میں سرعت لانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے یہ ہدایات راجوری میں منعقدہ ایک میٹنگ میں بینکوں کے تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے دوران جاری کیں۔ اس میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو و ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ اے ڈی سی راجوری شیر سنگھ اے سی ڈی پونچھ قیوم میر اے سی آر راجوری محمد اشرف زراعت و باغبانی محکمہ جات کے ضلع افسران و محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران بھی موجود رہے اس دوران ضلع پونچھ کے حوالے سے بتایا گیا کہ محکمہ دیہی ترقی کو الاٹ شدہ 577 میں سے 202 بینکرز مکمل کر لیے گے ہیں جبکہ بقیہ ابھی زیر تعمیر ہیں محکمہ تعمیرات عامہ کے تحت 1111 بینکرز ہیں جن میں سے 247 کو مکمل کر لیا گیا ہے دریں اثنا صوبائی کمشنر نے زراعت و باغبانی شعبہ جات کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ ضلع راجوری و پونچھ میں ریشم مشروم و شہد کی کاشت کے وسیع تر امکانات موجود ہیں جنہیں بروے کار لانے کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائے جانے چاہیے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا