جے کے بینک چیئرمین شمالی کشمیر زونل آفس دورے پر

0
0

تاجر طبقے اور باغبانوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍ جموں و کشمیر بینک کی مجموعی کار کردگی اور کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر آج زونل آفس نارتھ کے دورے پر گئے جہاںانہوں نے اپنے افسراں اور ملازمین کے ساتھ کئی امورات پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین نے ایک خصوصی میٹنگ کی صدارت کی جبکہ آپسی گفت و شنید میں زونل ہیڈ نارتھ امتیاز احمد بٹ، چیئرمین کے سپیشل سیکریٹری کرن جیت سنگھ، کلسٹر ہیڈ ظہور احمد خان، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر شمیم احمد حاجی، بانڈی پورہ اور سوپور اضلاع کے سبھی برانچ ہیڈ جو وسط مدتی جائزہ میٹنگ میں بھی شریک تھے اور زونل آفس کے ملازمین شامل تھے۔ میٹنگ کے دوران زون کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہو چیئرمین نے شرکاء سے تلقین کی کہ وہ گاہکوں کو مکمل آسائش بہم رکھنے کیلئے وہ ہر ممکن کوشش کریں اور اپنے گاہکوں کو کسی شکایت کا موقع نہ دیں۔ چیئرمین نے کہا کہ شمالی زون میں تاجروں کی کاروباری ترقی میں ہی ہماری ترقی مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماج و معاشی ترقی کیلئے بینک کا ہمیشہ ایک اہم رول رہا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم علاقے کے تاجروں خصوصاً میوہ اگانے والوں کی کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھیں۔ آپسی گفتگو کے دوران چیئرمین نے بینک سروسز پر اپنے دلی اطمینان کا اظہار بھی کیا لیکن اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسائل پیدا کرنے میں قرضوں کی فراہمی میں سرعت اور شفافیت لانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ بینک اور کسٹمر کے درمیان بہتر رشتہ ہی اس ادارے کی ترقی اور بہتر کاروبار کا ضامن ہے ۔ ہمیں اپنے گاہکوں کے بھروسے کو جیتنا ہوگا اور انکی امیدوں پر کھرا اُترنے کی بھر پور کوشش کرنی ہوگی۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ ہم پُر امید ہیں کہ بینک آنے والے دنوں میں بہتر کارکردگی دکھائے گا اور بینک کی ترقی اپنے اہداف کے مطابق جاری رہیگی۔بعد ازاں چیئرمین بانڈی پورہ ضلع کے چند بزنس یونٹس پر بھی گئے اور تاجر طبقے اور باغبانوں کو بینک کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا