حکومت سواتی مالی وال سے بات کرے :سنجے سنگھ

0
0

نئی دہلی؍؍عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالی وال کی بھوک ہرتال کا معاملہ جمعرات کوراجیہ سبھا میں اٹھایا اور کہا کہ حکومت کو ان سے بات کرنی چاہئے ۔مسٹر سنگھ نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ محترمہ مالی وال خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں تین دسمبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے ۔وہ نربھیا کیس کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا دینے ،عصمت دری کی متاثر خواتین کو انصاف دلانے کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹ تشکیل دینے اور متعلقہ معاملوں کو چھ مہینوں کے اندر سلجھانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے نمائندوں کو محترمہ مالی وال سے ملنا چاہئے اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔بہوجن سماج پارٹی کے ستیش چندر مشرا نے دہلی کے منڈی ہاؤس میں نابینا لوگوں کے احتجاجی مظاہرے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ حکومت خصوصاً لیبر اور روزگار کی وزارت اور ریلوے کی وزارت کو ان کے مطالبات پر توجہ دینی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا انتخاب ریلوے میں مختلف عہدوں پر ہوچکا ہے لیکن انہیں تقرری نہیں جارہی ہے ۔اس پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات تھاورچند گہلوت نے کہاکہ دھرنے کے دوران ان کی وزارت اور ریلوے کی وزارت کے افسر ان لوگوں سے ملنے گئے تھے لیکن معاملہ حل نہیں ہوسکا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ریلوے کے وزیر پیوش گوئل سے بات کی جائے گی۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ستیہ نارائن جٹیا نے قدرتی آفات اور حادثوں کے وقت سماجی تنظیموں کا تعاون لینے پر زور دیا۔انہوں نے وقفہ صفر کے دوران دہلی کے اناج منڈی علاقے میں آگ لگنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حادثوں کو روکنے کے لئے سماجی تنظیموں کی مدد لینی چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا