کانگریس نے آئین ہند کا ہمیشہ احترام کیا ،قوم کو ایک لڑ ی میں پروئے رکھا
اعجاز الحق بخاری
سرنکوٹ ؍؍سرنکوٹ سابق رکن اسمبلی سینئر کانگریس لیڈر چوہدری محمد اکرم نے کہا ہندوستان ایک بہت بڑے جمہوری ملک کا نام ہے اگر کانگریس چاہتی تو یہ کام وہ بھی کرسکتی تھی لیکن کانگریس نے آئین ہند کا ہمیشہ احترام کیا جسکی وجہ کانگریس کے دور اقتدار میں ہر کوء خوش تھا اور ہماری جماعت نے یہ ملک آئین سے چلایا آزادی کی لڑای میں پوری کانگریس کو انگریزوں نے جیل میں رکھا تھا تب جاکر ہندوستان کو جمہوریت ملی تھی ۔ انہوں نے کہا یہ بل مسلمانوں کے خلاف ہے اور آئین ہند کے خلاف ہے اور سراسر فرقہ پرستی ہے ۔انہوں نے کہا اس بل کا تعلق کروڑوں کی تعداد میں عوام سے ہے لیکن بھاجپا جماعت نے ہمیشہ عوامی مفاد کو سیاسی مفادات پر ترجیح دی ہے ۔انہوں نے کہا ملک کے آئین کو بچانے کی ضرورت ہے یہ براہ راست آئین پر حملہ ہے ہندوستان ایک پھولوں کا گلدستہ ہے جس میں کئی طرح کے پھول ہیں اور امن پیار محبت بھائی چارگی سے رہتے ہیں لیکن بھاجپا اس ملک کو دوبارہ تقسیم کرنا چاہتی جوہم قطعی نہیں ہونے دیں اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کانگریس کے ساتھ ہمیشہ سے رہیں گے ۔