’پرانی گاڑیوں کو ٹھکانے لگائو،ڈرائیوروں اورکنڈکٹروں کی طبی جانچ کرو‘

0
0

عوام الناس کی سہولیت کیلئے جے کے ایس آر ٹی سی بسوں میں مزید اضافہ کریں:ایل جی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمونے آج محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ وہ یونین ٹریٹری جموںوکشمیر میں عوام الناس کی سہولیت کے لئے جموں اینڈ کشمیر روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن بسوں کی نقل و حمل اور تعداد میں اضافہ کریں۔اِن باتوں کا اِظہا رلیفٹیننٹ گورنر سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس کا اہتمام محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک ،ٹرانسپورٹ محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون اور ٹرانسپورٹ کمشنر اویس احمد نے میٹنگ میں شرکت کی۔جے کے ایس آر ٹی سی کی بسوں کی مؤثر نقل و حمل پر زوردیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر افسروں کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ بسوں کے فلیٹ کابہتر استعمال یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ رابطوں میں بہتری لانے کے لئے اِن گاڑیوں کے مقررہ اوقات اور مختلف سڑکوں پر لوگوں کی آواجائی کو اور زیادہ استحکام بخشنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ جن سڑکوں پر ایس آر ٹی سی بسیں ابھی تک نہیں چلائی گئی ہیں پر بھی مستقبل قریب میں ایسی بسوں کی نقل و حمل میں تیزی لائی جائے۔اُنہوں نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ پرانی گاڑیوں کو ٹھکانے لگانے کے مناسب اقدامات کریں۔سڑکوں کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ سڑک پر ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے اور حادثات کے واقعات میں کمی لانے کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ جے کے ایس آر ٹی سی اور کمر شل گاڑیوںسے تعلق رکھنے والے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کی باقاعدہ طبی جانچ کے لئے طبی کیمپوںکا اِنعقاد کریں۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ جے کے ایس آر ٹی سی میں کل 643گاڑیاں موجود ہیں جن میں سے 389بسیں اور 319ٹرکیں شامل ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا