آئی سی سی میں تیسری مدت کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے منوہر

0
0

نئی دہلی،  (یو این آئی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر ششانک منوہر اگلے سال مئی میں اپنی میعاد ختم ہونے کے بعد تیسری مدت کے لیے دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے ۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق صدر منوہر فی الحال عالمی کرکٹ ادارے آئی سی سی میں اہم عہدے پر فائز ہیں جو ان کا دوسرا دور بھی ہے ۔ انگریزی روزنامہ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق منوہر نے آئی سی سی کے صدر کے عہدے پر تیسری مدت سے انکار کیا ہے ۔ منوہر کو مئی 2016 میں متفقہ طور پر پہلی بار آئی سی سی کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا، ان کا دور اقتدار دو سال کا تھا۔ اس کے بعد مارچ میں انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ لیکن انہیں گزشتہ سال کی دوسری مدت میں دوبارہ عالمی ادارے کا سربراہ منتخب کر لیا گیا۔ منوہر کی دو برس کی دوسری مدت اگلے سال مئی میں ختم ہو جائے گی۔سابق بی سی سی آئی کے سربراہ نے کہاکہ میں اگلے دو اور برسوں کیلئے آئی سی سی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہوں۔ زیادہ تر ڈائریکٹرز نے مجھ اپنی میعاد جاری رکھنے کی اپیل کی تھی لیکن میں نے انہیں بتا دیا ہے کہ وہ اگلی مدت کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ میں گزشتہ پانچ برس سے صدر ہوں۔ میں نے صاف کر دیا ہے کہ اب جون 2020 سے میں اگلی مدت کے لیے تیار نہیں ہوں۔ اگلی مئی میں میری جگہ کوئی دوسرا اس عہدے پر مقرر ہو گا

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا