راجوری پونچھ کی تواریخی عمارتیں،قلعے حکومتی سردمہری کاشکار
ناظم علی خان
مینڈھر؍؍راجو اری اور پونچھ اضلا ع میں تواریخی مقامات ، عمارتین ، نشانات اور دیگر اہم چیزیں جن سے اضلا ع راجو ری اور پونچھ کی تواریخ زندہ تھی کا نام و نشان آہستہ آہستہ مٹتا نظر آرہا ہے ۔ تواریخی عمارتوں ، قلعوں اور دیگر نشانات جو پونچھ اور راجو ری کی تاریخ کو یاد کرنے کیلئے اہم ہیں کی دیکھ ریکھ اور مرمت کا کام کیلئے اگرچہ سرکار نے باضابطہ طور پر ایک محکمہ نامی آثار قدیمہ قائم کیا ہوا ہے تاہم مذکورہ محکمہ کی غفلت شعاری، کام چوری اور اپنے فرض کے تئیں کوتاہی سے ایسی جگہیں اور تواریخی نشانیاں لفت ہونے کی کگار پر پہنچ گئیں ہیں ۔ اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا تواریخی قلعے ، دیواریں ، مقبرے و دیگر جگہیں موجود ہیں اُن کاوجود دھیرے دھیرے مٹتا جارہا ہے ۔لو گوں نے کہا کہ محکمہ اس حوالے سے نئے سرے سے دور دراز علاقوں میں موجود نشانات کی نئے سرے سے فہرست بندی کرنی چاہئے اور ان مقامات ، عمارتوں اور نشانیوں کی تجدید و مرمت کرکے ان کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات اُٹھانی چاہئے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو اپنی تواریخی نشانیوں کی جانکاری ملے ۔ لو گو ں نے لفٹیڈنٹ گو رنر سے اپیل کی ہے کہ وہ فو ری نو ٹس لے کر متعلقہ محکمہ کو حکمنا مہ جا ری کر یں تا کہ وہ ان تو اریخی عما رتو ں کی مر مت کر یں ۔ اور پھر تو اریخی مقامات زند ہ رہے۔