ترقیاتی کمشنر کپوارہ نے زرعی شعبے کے تحت ا ے ڈی پی کی پیش رفت کاجائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
کپوارہ؍؍ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے آج متعلقہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں اے ڈی پی کے تحت کسانوں کی آمدن کو دوگنا کرنے کے لئے کئے جارہے اقدامات کاجائزہ لیا۔اس سلسلے میںمنعقدہ میٹنگ میں جے ڈی پلاننگ ،چیف ایگریکلچر آفیسر ،چیف ہارٹیکلچر آفیسر ،چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر اوربھیڑ وماہی پروری محکمے کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔ا س موقعہ پر متعلقہ محکموں کے آفیسران نے زراعت،باغبانی اور پشوپالن سمیت دیگر محکموں کے تحت کسانو ں کی آمدنی دوگناکرنے کے لئے تیکنیکی منصوبوں کے بارے میں جانکاری دی۔اس دوران چیف ایگریکلچر آفیسر نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے جدید اختراعی اقدامات اورتکینک کے استعمال سے کسانوں کی آمدن میںد وگنااضافہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس مقصد کے لئے پیداوار اورپیداواریت میں اضافہ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا