’’ مشن یوتھ پروگرام ‘‘

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے عمل آوری کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے آج افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں ’’ مشن یوتھ پروگرام ‘‘ کی عمل آوری کے لئے اپنائے جارہے لائحہ عمل کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر ارون کمار مہتا ،سیکرٹری دیہی ترقی شیتل نندا، سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ اور مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ کے علاوہ دیگر افسران بھی موجو دتھے۔میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسرو ں کو نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز پروگرام مؤثر طریقے پر عملانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کھیل کود اور معیاری تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر بھی زو ردیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع سطح پر یوتھ مراکز کے قیام اور مشن یوتھ کے لئے مشاورتی بورڈ کی تشکیل کی ہدایات دیں۔اُنہوں نے نوجوانوں کو تعلیمی اور ترغیبی فلمیں دکھانے بہتر نتائج کے لئے اُنہیں کمیونٹی کے کاموں میں شراکت دار بنانے پر بھی زور دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا