جموں و کشمیر بینک قرضوں کے شرح سود میں کمی

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍بھارتیہ ریزور بینک کی جانب سے ریپو ریٹ میں کمی لانے کے فوراً بعد جموں و کشمیر بینک نے مختلف مدتی قرضوں کے شرح سود میں 0.10فی صد کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مارجنل کاسٹ لینڈنگ ریٹ (MCLR) میں مختلف مدتی قرضوں میں تبدیلی لاتے ہوئے ایک سالہ MCLR کی شرح 8.55فیصد سے گھٹ کر 8.45فی صد کر دی گئی ہے۔ایم سی ایل آر وہ کم سے کم شرح سود ہے جس پر بینک مختلف قسم کے قرضے فراہم کرتا ہے۔ قابل ذکر بات ہے کہ زیادہ تر پرسنل لون، آٹولون اور ہوم لون ایک سالہ ایم سی ایل آر کی شرحوں پر دئے جاتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا