نفرت کی سیاست ہزار سالہ بھارتی روایات کے منافی:مولانا سعید احمد حبیب
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍تنظیم علما اہل سنت ولجماعت پونچھ کے صدر مولانا سعید احمد حبیب نے سی اے بی بل کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیتے ہوئے اس کو ناقابل قبول قرار دیا مولانا نے کہا کہ ہزاروں سال پر محیط شاندار بھارتی اقدار اور روایات اس بات کی گواہ ہیں کہ اس ملک نے اپنی بھای چارگی محبت و مروت کے اصولوں پر قائم رہ کر پوری دنیا میں اپنا نام روشن کیا سیکولرازم اور اخوت کے مزاج کو فروغ دیا گاندھی نظریات نے ساری دنیا کو متاثر کیا یہی وجہ ہیکہ دنیا کا ہر ملک گاندھی نظریات کو فروغ دے رہا ہے اور گاندھی فلسفہ کو اپنا رہا ہے یہی وجہ ہیکہ بیرون ملک ہر ہندوستانی کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے مگر بدلتے ہوئے حالات محض سیاسی مفادات اور اقتدار کے حصول کے لئے ملک کی شاندار روایات کو قربان کیا جا رہا ہے اور مذہبی منافرت کے ذریعے ایسی قانون سازی کی جارہی ہے جس کی ہزار سالہ بھارتی تاریخ میں کوء مثال نہیں ملتی ہماری مقدس پارلیمنٹ جو ہمارے آئین کی خالق اور محافظ ہے آج اسی پارلیمنٹ میں کھلے عام قانون کو پامال کیا جارہا ہے اور نفرت کو آئیں کی شکل دی جا رہی ہے یہ مقام افسوس ہے اور قابل مذمت عمل ہے ہندوستانی مسلمانوں نے ہمیشہ اپنے ملک سے محبت کی ہے اور ہر موقعہ پر اپنی وفاداری کا ثبوت دیا ہے مگر قدم قدم پر ہندوستانی مسلمانوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے جو نہ انسانی اقدار کے طور پر صحیح ہے اور نہ آئینی طور پر صحیح ہے اس ملک کی ہندو اکثریتی آبادی نے ہمیشہ اپنے ملک کے مسلمان بھائیوں کا احترام کیا ہے جس کیلئے ہندوستانی مسلمان ہمیشہ شکر گزار رہے گا عوام اس قسم کی سیاست سے ہمیشہ بیزار رہی ہے اس لئے کہ ایسی پالیسی کبھی بھی اس ملک کے مفاد میں نہیں رہی ہے مولانا نے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے اور تمام مذاہب کے لوگوں کو پاس لا کر بھی اس ملک کا بھلا کر سکتے ہیں اور اپنے اقتدار کو طول دے سکتے ہیں اس لئے حکومت نفرت کی پالیسی کے بجائے محبت کی پالیسی کے ذریعے اس ملک کی تعمیر و ترقی کی سوچے تاکہ یہ ملک جو ساری دنیا کی قیادت کی صلاحیت رکھتا ہے ہمارا ملک بھی دنیا کی سپر پاور بن کر ابھرے یہ تبھی ممکن ہے جب ملک میں امن وامان اور سکون میسر ہو گا مولانا نے تمام مذاہب کے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ آبسی رشتوں کو کسی قسم کی نفرت سے متاثر نہ ہونے دیں اور آپس میں بھای بھای بن کررہیں یہی اشد ملک سے سچی محبت کا تقاضہ ہے۔