چیئرمین ڈی ایل ایس اے کانفسیاتی اسپتال جموں کا دورہ

0
0

مکینوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے سلسلے میں اپنی معلومات حاصل کیں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) جموں ، آر کے واتل اور سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی جموں ، نوشاد احمد خان نے آج قانون کی شرائط میں اہلیتوں اور جموں کے نفسیاتی اسپتال میں داخل قیدیوں کی انفرادی بنیادوں پرضروریات تک رسائی حاصل کرنے اور ان کا آڈٹ کرنے کے لئے نفسیاتی ہسپتال جموں کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں ، طاہر فردوس ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ، جموں اجے سالان ، ایچ او ڈی سائیکولوجی ، ایم اے ایم کالج جموں کی پروفیسر شبیل وانی ، ایس ڈی پی او بخشی نگر امیت شرما کے علاوہ نفسیاتی اسپتال جموں کے ڈاکٹر جگدیش تھاپا اور ڈاکٹر منو اروڑا بھی اس موقع پر موجودتھے۔چیئرمین ڈی ایل ایس اے جموں اور سکریٹری ڈی ایل ایس اے جموں نے اسپتال میں داخل ڈاکٹروں ، عملے اور مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے مکینوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے سلسلے میں اپنی معلومات حاصل کیں اور احاطے ، وارڈز ، کھانے کا معیار ، پینے کے پانی ، بستروں کا معائنہ کیا جو صاف اور ستھراپایا۔چیئرمین ڈی ایل ایس اے جموں اور دیگر ہمراہ افسران کے ساتھ نفسیاتی اسپتال جموں میں واقع لیگل سروسز کلینک کا معائنہ کیا اور پیرا لیگل رضاکار اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ جب بھی نفسیاتی مریضوں کو ضرورت ہو تو قانونی مدد فراہم کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا