ترقیاتی کمشنر بڈگام نے محکمہ صحت کے کام کاج کا جائز ہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍ترقیاتی کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے آج اَفسران کی ایک میٹنگ میں ضلع میں محکمہ صحت کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر اہم سہولیاتی خدمات ، صحت ڈھانچے کے فروغ ، طبی سازو سامان کی دستیابی ، عملے کی تعیناتی ، ضرورتوں اور مانگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں سی پی او ، سی ایم او ، ڈی ایچ او اور ڈی آئی او کے علاوہ بی ایم اوز او ردیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اِس دوران ڈی ایچ او نے محکمہ صحت کے مختلف شعبوں اور خدمات کی فراہمی پر تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ ایوشمان بھارت کے تحت ہدف شدہ 72225 مستفید ین میں سے تقریباً 52282 مستفید ین کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ 43255 گولڈن کارڈ بھی جاری کئے گئے ہیں ۔میٹنگ کے دوران ضلع ہسپتال بڈگام کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ترقیاتی کمشنر کو لازمی صحت مشینری کی مزید دستیابی کے لئے اقدامات کرنے کی درخواست کی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا