نئی دہلی، 9 دسمبر (یواین آئی) دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے قریب اناج منڈی میں اتوار کی صبح ایک چار منزلہ عمارت میں چل رہی فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 افرادکی ہلاکت کے بعد پیر کو پھر سے اسی عمارت میں آگ لگ گئی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے ’یواین آئی‘ کو بتایا کہ صبح سات بج کر 39 منٹ میں ایک گتے میں اچانک آگ گئی تھی، جس کے فوراً بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کو جائے وقوع پر بھیجا گیا۔