شادی میں نوبیاہتا جوڑے کو پیاز کا تحفہ

0
0

بنگالورو؍؍پیاز کی قیمتوں میں روزبروز اضافہ نے عوام کومشکل میں ڈال دیا ہے ۔باورچی خانہ کی اس اہم شئے کی قیمت میں کافی اضافہ نے لوگوں کے بجٹ کو متاثر کیا ہے ۔سوشیل میڈیاپر پیاز کی قیمتوں میں اضافہ پر بنائی گئی ویڈیوز کی بھرمار ہے ۔اسی دوران کرناٹک کے دارالحکومت بنگالورو میں شادی کے موقع پر ایک جوڑے کو پیاز کا تحفہ دیا گیا۔شادی میں شریک ایک نوجوان نے 150روپئے فی کیلو کے حساب سے پیاز کی خریدی کی اورنوبیاہتا جوڑے کو یہ پیاز تحفہ میں دیتے ہوئے اس جوڑے اور تحفہ میں دی گئی پیاز کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔یہ تصویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تحفہ میں پیاز کو دیکھ کر یہ جوڑا کچھ دیر کیلئے حیرت زدہ ہوگیا تاہم اس موقع پریہ جوڑا اس غیر متوقع حرکت پر مسکرائے بغیر نہ رہ سکا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا