کوہلی کی شاندار اننگز سے ہندستان کی ریکارڈ جیت

0
0

ہندستان کی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہ سب سے بڑی جیت
حیدرآباد؍؍ کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آوٹ 94رن کی شاندار اننگز اور اوپنر لوکیش راہل (62)کی بہترین نصف سنچری اور دونوں کا مابین دوسرے وکٹ کے لئے 100رن کی شراکت کی بدولت ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی۔20مقابلے میں جمعہ کو چھ وکٹ سے شکست دیکر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنی سب سے بڑی جیت درج کی۔ہندستانی جیت کے ہیرو کپتان وراٹ رہے جنہوں نے محض50گیندوں میں چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 94رن کی اپنی شاندار اور میچ جیتانے والی اننگز کھیلی جس کے لئے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ویسٹ انڈیز نے شرمان ہتما ئر (56) کی بہترین نصف سنچری اور اوپنر ایون لوئس کی چالیس اور کپتان کیرون پولارڈ کی 37رن کی آتشیں اننگز کی بدولت 20اوور میں پانچ وکٹ پر 207رن کا مضبوط اسکور بنایا تھا لیکن ہندستان نے اپنے کپتان کی شاندار اننگز سے 18.4اوور میں ہی چار وکٹ پر 209رن کا ہدف حاصل کرکے میچ ختم کردیا۔ہندستان کی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یہ سب سے بڑی جیت ہے ۔ ہندستان نے 2009میں موہالی میں سری لنکا کے خلاف 207رن کا ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا تھا اور اس مرتبہ اس نے 208رن کا ہدف حاصل کیا ہے ۔ہندستان نے مضبوطی کے ساتھ ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے اوپنر اور نائب کپتان روہت شرما کو 30کے اسکور پرگنوایا۔ روہت دس گیندوں میں آٹھ رن ہی بنا سکے ۔ روہت کو لیفٹ آرم اسپنر کھیری پیئرے نے آوٹ کیا لیکن اس کے بعد راہل اور وراٹ نے دوسرے وکٹ کے لئے 100رن کی شاندار شراکت کی۔ دونوں ہندستانی بلے بازوں نے احتیاط کے ساتھ بلے بازی کی اور میدان کے چاروں طرف شاٹ لگائے ۔ اس شراکت کے دوران راہل زیادہ جارح رہے جبکہ دوسری طرف وراٹ نے ان کا ٹک کر ساتھ دینا ہی بہتر سمجھا۔ راہل نے 40گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 62 رن بنائے ۔ راہل کی ٹی۔20میں یہ ساتویں نصف سنچری تھی اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے 32ویں ٹی۔20میں 1000رن مکمل کرنے کی کامیابی حاصل کرلی۔ راہل کو پیئرے نے کپتان کیرون پولارڈ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ راہل کے آوٹ ہونے کے بعد وراٹ نے محاذ سنبھالا اور رن کی رفتار قائم رکھی۔ وراٹ نے اپنی 32 ویں نصف سنچری مکمل کی اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ نصف سنچری بنانے کے معاملہ میں روہت (22)سے آگے نکل گئے ۔ میدان پر آئے وکٹ کیپر رشبھ پنت نے اپنی پہلی ہی گیند پر چھکا مارا۔ پنت کادوسر اسکارنگ ا شاٹ بھی چھکا ہی تھا لیکن پنت اپنی اننگز کو لمبا نہیں کھینچ سکے اور نو گیندوں پر 18رن بناکر شیلڈن کاٹریل کا شکار بن گئے ۔ہندستان نے تیسرا وکٹ 178کے اسکور پر گنوایا۔ پنت کااس طر ح آوٹ ہوناان کے خلاف چل رہی تنقیدوں کو مضبوطی دے گا کہ وہ جمنے کے بعد اپنا وکٹ گنوا دیتے ہیں۔ پنت کا کیچ جیسن ہولڈر نے لیا۔ پنت کا وکٹ گرنے کے بعد شریس ایر میدان پر آئے ۔ اس وقت ہندستان کو جیت کے لئے 30رن کی ضرورت تھی۔ وراٹ کریز پر جمے ہوئے تھے اس لئے ہندستانی خیمہ پوری طرح بے فکر تھا۔ وراٹ نے 18ویں اوور میں پولارڈ کی دوسری گیند پر چھکا مارا لیکن پولارڈ نے اس اوور کی آخری گیند پر ایئر کو آوٹ کرکے دلچسپی قائم رکھی۔ ہندستان کو آخر ی دواوور میں 15 رن کی ضرو رت تھی۔ وراٹ نے 19ویں اوور میں کیسرک ولیمس کی دوسری اور چوتھی گیند پر چھکا مارکر میچ ختم کردیا اور ساتھ ہی 90رن کی پچھلی بہترین اننگز کوپیچھے چھوڑ دیا جو انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں 2016میں کھیلی تھی۔ہندستان کی ٹی۔20میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ مسلسل ساتویں جیت ہے ۔ ولیمس نے اس میچ میں 3.4اوور میں 60رن لوٹائے اور ٹی۔20میں ونڈیز کے سب سے مہنگے گیند باز بن گئے ۔اس سے قبل شمران ہیتمائر (56)کی بہترین نصف سنچری اور اوپنر ایون لوئس کی 40 اور کیرون پولارڈ کی 37رن کی آتشیں اننگز کی سے ویسٹ انڈیز نے ہندستان کے خلاف پہلے ٹی۔20مقابلے میں جمعہ کو 20اوور میں پانچ وکٹ پر 207رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن تجربہ کار لینڈ سمنس (2) کو جلدی آوٹ کرنے کے بعد ہندستانی گیند بازوں کے لئے کچھ بھی اچھا نہیں رہا۔ عالمی چیمپئن کیریبیائی بلے باز وں نے بغیر کسی دباو کے بلے بازی کی اور اپنی ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچادیا۔ ہتمائر نے 41گیندوں پر 56رن کی اننگز میں دو چوکے اور چا ر چھکے لگائے ۔ لوئس نے محض 17گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 40رن بنائے ۔ پولارڈ نے 19گیندوں پر 37رن میں ایک چوکا اور چار چھکے لگائے ۔ برینڈن کنگ نے 23گیندوں پر 31رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آل روانڈر جیسن ہولڈر نے 9گیندوں پر ناٹ آوٹ 24رن میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے ۔ دنیش رام دین 11رن پر ناٹ آوٹ رہے ۔کیریبیائی بلے بازوں نے میچ میں 11چوکے لگانے کے علاوہ 15چھکے مارے ۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے ہندستانی زمین پر ہندستان کے خلاف دوسرا سب سے بڑااسکور بنایا۔ویسٹ انڈیز نے اس میچ میں مجموعی طورپر 15 چھکے مارے جو ایک میچ میں ہندستان کے خلاف تیسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ ہندستان کے لئے تیز گیند باز دیپک چہار نے چار اوور میں 56رن دیکر ایک وکٹ لیا۔چہار نے ٹی۔ 20میں ہندستان کی طرف سے تیسری سب سے مہنگی گیند بازی کی۔واشنگٹن سندر کو 34 رن پر ایک وکٹ، رویندر جڈیجہ کو 30رن پر ایک وکٹ اور لیگ اسپنر یوجویندر چہل کو 36رن پر دو وکٹ ملے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا