سرحد پر شہید نوجوان کے لئے مغفرت کی دعا
اعجاز الحق بخاری
پونچھ ؍؍ سینئر بھاجپا لیڈر ضلع صدرپونچھ انجینئر الحاج محمد رفیق چشتی نے آج ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا جماعت ترقی پسند جماعت ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان کی جانب سے آبادی کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے اسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا کہ مرکز میں برسر اقتدار بھاجپا قیادت پاکستان کو جواب دیگی ۔انہوں نے کہا میں سرحد پر ہلاک ہونے والے بانڈی چیچیاں کے نوجوان شعیب کی مغفرت کی دعا کرتا ہوں اور جو لوگ زخمی ہوئے ہیں انکی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مرکزی سرکاری اسکیموں کا فایدہ براہ راست پہنچے گا سرکار کی جانب سے بیک ٹو ولیج عوامی رسائی کا ایک اہم ذریعہ ہے جس سے ہماری عوام کو فائدہ لینا چاہیے ۔ریاست میں خاندانی راج کا خاتمہ ہوا ہے اور غریبوں کی خدمت کے لئے موقعہ دینے پر میں بھارتیا جنتا پارٹی کا مشکور ہوں۔